ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز نے نگراں وزیر اعظم کے لئے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد، جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کے نام تجویز کردیے ہیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے لیے تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تین نام شارٹ لسٹ کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد، جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو شامل ہیں۔ادھر الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات کا شیڈول نگراں حکومت بننے کے بعد بتا دیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی سولہ مارچ کو اپنی مدت پوری کررہی ہے۔
6 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397678
پاکستان کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر نگراں وزیراعظم کے عہدے کےلئےاپنے مجوزہ ناموں کو پیش کردیا ہے ۔